معصوم بچے کے قاتل نے اقرار جرم کرلیا

معصوم جسپال کمار کے قاتل اویناش نے اقرار جرم کرلیا جب کہ پولیس نے ملزم اویناش کے اعترافی بیان کی ویڈیو جاری کردی۔

ملزم اویناش نے اعترافی بیان میں کہا کہ بچے کو چاکلیٹ اور ٹن پیک دلا کر کار میں اپنے ساتھ لے گیا، بچے کو کار میں گھمایا پھرایا بچے کو نیند آگئی، پھر میں نے کپڑے سے اس کا گلہ دبا دیا۔
ملزم اویناش نے کہا گھریلو تنازعے پر بچے کو قتل کیا، جسپال کمار کےوالد کا ہمارے ساتھ رویہ ٹھیک نہیں تھا۔
دوسری جانب متوفی جسپال کمار کی آخری رسومات ادا کردی گئیں، معصوم جسپال کمار کی آخری رسومات پر ہر آنکھ اشکبار تھی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں