کوئٹہ: بچے کو بلیک میل، جنسی ہراساں کرنےوالا ملزم گرفتار

وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے کوئٹہ میں بچے کو بلیک میل، جنسی ہراساں اور دھمکیاں دینے کے الزام میں ایک شخص کو گرفتار کرلیا۔
ایف آئی اے حکام کے مطابق ملزم محمد انور کے خلاف پشتون آباد کے رہائشی شخص کی جانب سے سائبر کرائم کے تحت شکایت درج کرائی گئی تھی۔
ملزم پر نابالغ بچے کو ہراساں اور بلیک میل کرنے کے علاوہ دھمکیاں دینے کا الزام ہے جس پر ایف آئی اے کی ٹیم نے ایک مجاز اتھارٹی کی منظوری سے چھاپہ مار کر ملزم محمد انور کو پشتون آباد ملاسلام روڈ سے گرفتار کرلیا۔
حکام کے مطابق ملزم متاثرہ بچے کو اس کی فحش ویڈیوز اور تصاویر کے ذریعے بلیک میل کر رہا تھا اور اپنے دوستوں کے ساتھ جنسی تعلقات میں ملوث ہونے پر مجبور کر رہا تھا۔
ملزم کے خلاف پی ای سی اے 2022 کی دفعہ 24، 22 اور 21 کے تحت ایف آئی آر درج کرکے تحقیقات شروع کر دی گئی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں