پی ڈی ایم کی تاریخ عوام کیلئے نہیں اپنے مفاد کیلئے ہے، سراج الحق

سراج الحق نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم کی تاریخ عوام کیلئے نہیں اپنے مفاد کیلئے ہے۔

امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ پنجاب پولیس نے بربریت کا مظاہرہ کیا، لاٹھی چارج کر کے ساتھیوں کو زخمی کیا، حکومت 38 گھنٹوں میں ہمارے ساتھیوں کو رہا کرے ورنہ وزیر اعلیٰ بھی اپنے آفس سے باہر نہیں نکل سکیں گے۔
انہوں نے کہا کہ یہ حکومت بحرانوں کو آئے روز جنم دے رہی ہے، اس وقت یوریا کھاد نہیں مل رہا، ڈی آئی پی کی قیمت پہلی بار دس ہزار ہو گئی ہے، قیمتیں بڑھاتے ہیں امریکہ فرانس کی طرح اور مزدور کی اجرت یہاں بیس ہزار روپے ہے۔
سراج الحق نے کہا ہے کہ جماعت اسلامی کسانوں کیساتھ کھڑی ہے، اگر اللہ نے ہمیں موقع دیا تو زرعی کارکن اس ملک کا وی آئی پی کارکن ہو گا، انڈیا بھی ہم جیسا ملک ہے، ہماری آبادی ان سے کم ہے، وہاں کی حکومت کاشتکاروں کو سستا بیج اور بجلی دے رہی ہے اور یہاں نچوڑا جا رہا ہے۔
امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ پی ٹی آئی کی حکومت ستر برس میں سب سے ناکام اور نااہل حکومت ہے، وزیر اعظم کہتے ہیں کہ سکون صرف قبر میں ہے، اگر کارکنان کو رہا نہ کیا گیا تو عوام اسمبلیاں اور دفاتر کا گھیراؤ کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کی حکومت نے انکو بھی پریشان کیا جو ان کو لائے ووٹ دیا، اب انکی کشتی میں بہت سے سوراخ ہیں، پی ڈی ایم کی تاریخ عوام کیلئے نہیں اپنے مفاد کیلئے ہے، ہمارا مطالبہ ہے عوام کو فریش مینڈیٹ کے ساتھ موقع دیا جائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں