حکومت کو معلوم ہے کہ ہمارے پاس نمبر گیم پوری ہے، رانا ثناءاللّٰہ

رانا ثناءاللّٰہ نے کہا ہے کہ حکومت کو معلوم ہے کہ ہمارے پاس نمبر گیم پوری ہے۔

لاہور(نیوز ڈیسک) پاکستان مسلم لیگ (ن) پنجاب کے صدر رانا ثناءاللہ نے کہا ہے کہ ہر قیمت پرعدم اعتماد لائیں گے اور حکومت گھر جائے گی۔انہوں نے کہا کہ عدم اعتماد کامیاب ہونے تک ہماری مشاورت صیغہ راز میں رہے گی، عدم اعتماد کی کامیابی کی صورت مسلم لیگ ن فوری الیکشن چاہتی ہے۔
رانا ثناءاللہ نے کہا ہے کہ تحریک عدم اعتماد کو کب لانا ہے یہ ہم فیصلہ کریں گے، حکومت کو معلوم ہے کہ ہمارے پاس نمبر گیم پوری ہے اسی لیے وہ بوکھلاہٹ کا شکار ہے۔
دوسری جانب مسلم لیگ ن کے رہنماء احسن اقبال نے رانا ثناءاللہ کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ تحریک انصاف اور عمران خان پر پوری قوم عدم اعتماد کا اظہار کر چکی ہے۔
انہوں نے کہا کہ حکومت کے خلاف عدم اعتماد پر ہوم ورک مکمل کر رہے ہیں، حکومت کا گھر جانا ٹھہر گیا ہے۔
مسلم لیگ ن کے رہنماء احسن اقبال نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی کے لوگ صبح ٹاک شو کرتے ہیں اور شام کو ہم سے ٹکٹ کا مطالبہ کرتے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں