حریم شاہ سے شادی کی تاریخ یاد نہیں ہے

مجھ پر عائد کیے گئے الزامات پر عدالت سے رجوع کر لیا ہے۔ حریم شاہ کے خاوند بلال شاہ

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) : پاکستان کی معروف ٹک ٹاکر حریم شاہ کے شوہر بلال شاہ نے پولیس کی جانب سے اپنے اوپر عائد کیے گئے الزامات کے خلاف عدالت سے رجوع کر لیا ہے۔ بلال شاہ نے کہا کہ حریم شاہ سے چار ماہ قبل شادی ہوئی، مجھے حریم شاہ سے شادی کی تاریخ یاد نہیں۔ بلال شاہ نے کہا کہ بلاول ہاؤس میں کبھی نوکری نہیں کی، کرائے کے گھر پر نہیں رہتا بلکہ گھروں کو کرائے پر دیا ہوا ہے۔
ڈیفنس میں جم ہے اور جم انسٹرکرٹر ہوں، یہی ذریعہ معاش ہے۔ جو 3 سال سے چلا رہا ہوں اور یہی ذریعۂ معاش ہے، حکومتِ پاکستان کو ٹیکس دیتا ہوں لیکن یاد نہیں کتنا ٹیکس دیتا ہوں۔ اور میرے پاس ویگو نہیں، اس سے بہت اچھی اچھی گاڑیاں ہیں، الیکٹرانک میڈیا پروگرام میں بات کرتے ہوئے حریم شاہ کے شوہر بلال نے کہا کہ ان کا اس وقت پولیس سمیت کسی سرکاری محکمے سے تعلق نہیں ہے۔

پروگرام کے دوران بلال شاہ سے سوال کیا گیا کہ کیا آپ کبھی پولیس میں تھے؟ جس پر بلال شاہ نے جواب دیا کہ شوق کے لیے پولیس میں بھرتی ہو گیا تھا لیکن جاتا نہیں تھا۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ پولیس کی نوکریاں پیسے دے کر خریدی جا سکتی ہیں۔ میں میرٹ پر بھرتی ہوا تھا۔ بھائی کی منشیات کے الزام میں گرفتاری اور پولیس میں نوکری سے متعلق سوال کے جواب پر بلال شاہ کا کہنا تھا کہ بھائی حاضر سروس پولیس اہلکار ہے، گرفتاری سے متعلق معلوم نہیں اور یہ جھوٹ ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ حریم سے شادی کے بعد میرے خلاف ایف آئی اے اور اسپیشل برانچ انتقامی کارروائی کررہی ہے، سندھ ہائیکورٹ سے ایف آئی اے کے خلاف اپنی بیوی کے لیے حکم امتناع لیاجس پر میرے خلاف انتقامی کارروائی شروع کی گئی تاہم اپنے خلاف بننے والی رپورٹ پر عدالت سے رجوع کیا ہے۔ واضح رہے کہ پولیس رپورٹ میں حریم شاہ کے شوہر بلال شاہ پر الزام عائد کیا گیا ہے کہ انہیں سندھ پولیس سے جرائم پیشہ سرگرمیوں پر برطرف کیا گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں