پارلیمنٹ ہاوس کے باہر کشیدگی ، ن لیگی رہنما احسن اقبال کو جوتا پڑ گیا

اسلام آباد (جنرل رپورٹر) پارلیمنٹ ہاو ¿س کے باہر پاکستان تحریک انصاف کے کارکنان کے ساتھ ہاتھا پائی کے دوران مسلم لیگ ن کے رہنما احسن اقبال کو جوتا پڑ گیا۔ تفصیلات کے مطابق پارلیمنٹ ہاو ¿س کے باہر کشیدگی کے دوران پی ٹی آئی کارکنوں نے مسلم لیگ ن کے رہنماو ¿ں کو اس وقت گھیر لیا ، جب مسلم لیگ (ن) کے رہنما سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی ، ترجمان ن لیگ مریم اورنگزیب ، سابق وفاقی وزیر احسن اقبال اور دیگر اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کررہے تھے کہ اس دوران تحریک انصاف کے کارکنان کی بڑی تعداد بھی ریڈ زون میں پہنچ گئی ، پی ٹی آئی ارکان نے عمران خان کی حمایت میں پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے ، اس دوران پی ٹی آئی کارکنوں کا بینرز اٹھا کر اپوزیشن کے خلاف نعرے بازی کی۔
بتایا گیا ہے کہ پی ٹی آئی کارکنان اور مسلم لیگ ن کے رہنماو ¿ں کے درمیان ہاتھا پائی بھی ہوئی جس میں لیگی رہنما مصدق ملک اور شاہد خاقان عباسی بھی پی ٹی آئی کارکنان سے دست و گریباں ہوگئے ، اس دوران شدید تلخ کلامی بھی ہوئی ، پی ٹی آئی کارکنوں اور مصدق ملک کے ایک دوسرے کو دھکے بھی دیے ، جس کے بعد ن لیگی کارکنان نے اپنے رہنماو ¿ں کو حفاظتی حصار میں لے لیا جب کہ اس دوران پی ٹی آئی کارکنان کی طرف سے ایک جوتا بھی اچھالا گیا جو کہ مسلم لیگ ن کے رہنما احسن اقبال کے سر پر لگا۔
بعد ازاں اس پر ردعمل دیتے ہوئے مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ جب ہر جانب سے پے در پے ذلت آمیز شکست کا سامنا ہو اور اقتدار بھی ہاتھ سے جاتا دکھائی دے تو یوں دماغ کا الٹ جانا سمجھ آتا ہے۔
سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کیے گئے اپنے ایک بیان میں پارلیمنٹ ہاو ¿س کے باہر مسلم لیگ ن کے رہنماو ¿ں کی میڈیا سے گفتگو کے دوران ہونے والی کشیدگی اور بدمزگی پر تبصرہ کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ شاہد خاقان عباسی ، احسن اقبال ، مصدق ملک ، مرتضی جاوید عباسی اور خصوصاً مریم اورنگزیب پر فخر ہے جنہوں نے شیروں کی طرح ووٹ چوروں اور غنڈوں کا مقابلہ کیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں