سکیش چندرا شیکھر کا جیکولین کے ساتھ تعلقات پر اہم بیان سامنے آگیا

ممبئی(شوبز ڈیسک) کروڑوں روپے کی منی لانڈرنگ میں ملوث ملزم سکیش چندرا شیکھر نے اداکارہ جیکولین کے ساتھ اپنے تعلقات کے متعلق ایک اہم بیان جاری کیا ہے۔ رپورٹس کے مطابق سکیش چندرا شیکھر نے اپنے وکیل کے ذریعے ایک بیان دیا ہے جس میں بتایا ہے کہ اداکارہ کے ساتھ ان کا تعلق کسی مالیاتی فوائد پر مبنی نہیں تھا۔

View this post on Instagram
A post shared by Instant Bollywood (@instantbollywood)
انہوں نے بتایا ہے کہ میں جیکولین یا اس کے گھر والوں کے لئے جو کچھ بھی کرتا تھا وہ کسی مقصد کے تحت نہیں ہوتا تھا بلکہ دل سے کرتا تھا ۔
انہوں نے کہا ہے کہ میں وہی سب کرتا تھا جو کہ محبت کرنے والا اپنے محبوب کے لئے کرتا ہے کیونکہ محبت ایک جذبہ ہے یہ کوئی کھیل نہیں ہے کہ اس میں کسی مقصد کے لئے کچھ کیا جائے۔
انہوں نے اپنے بیان میں مزید کہا ہے کہ ہ ہماری ذاتی زندگی تھی لیکن نہ سمجھ میں آنے والی بات یہ ہے کہ اسے ایک بڑا مسئلہ کیوں بنایا جارہا ہے؟
انہوں نے اپنے بیان میں گزارش کی ہے کہ اداکارہ جیکولین کو برےانداز میں پیش کرنے سے گرز کیا جائے کیونکہ یہ صورتحال اس پر بہت بھاری گزر رہی ہے۔
انہوں نے اپنے بیان میں واضح کیا ہے کہ اداکارہ جیکولین کا منی لانڈرنگ کیس سے کوئی تعلق نہیں ہے اور یہ بات وہ اپنے بیان مین پہلے بھی بتاچکے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں