ادا کارفہد مصطفی بھی 40سالہ ’’نوجوان‘‘ شعیب ملک کی صلاحیتوں کے معترف ہوگئے

کراچی(شوبز ڈیسک) ادا کارفہد مصطفی بھی 40سالہ ’’نوجوان‘‘ شعیب ملک کی صلاحیتوں کے معترف ہوگئے۔ایچ بی ایل پی ایس ایل 7 میں پشاور زلمی کی نمائندگی کرنے والے آل رائونڈر شعیب ملک نے اسلام آباد یونائیٹڈ کیخلاف میچ میں برق رفتار نصف سنچری بنائی، ایک وکٹ اڑانے کے ساتھ 2 کیچز بھی لئے۔

اس حوالے سے ایڈیٹر اسپورٹس ایکسپریس سلیم خالق کی ٹوئٹ پر شعیب ملک نے شکریہ ادا کیا، جواب میں اداکار اور ٹی وی میزبان فہد مصطفٰی نے لکھا کہ’’ 40از دی نیو 20‘‘۔

اپنا تبصرہ بھیجیں