شہریار منور کی نئی انسٹاگرام پوسٹ سے مداح تشویش میں مبتلا

اداکار و ہدایتکار شہریاد منور نے پراجیکٹ کی زیادہ تفصیلات بتانے سے گریز کیا

کراچی (شوبز ڈیسک) پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار شہریار منور نے اپنی نئی انسٹاگرام پوسٹ سے مداحوں کو تشویش میں مبتلا کردیا ہے۔شہریار منور نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر بطور ہدایتکار اپنے پہلے پراجیکٹ ’پرنس چارمنگ‘ کے سیٹ سے کچھ یادگار لمحات کو مداحوں کے ساتھ شیئر کیا ہے۔

اٴْنہوں نے یہ پوسٹ شیئر کرتے ہوئے لکھا ہے کہ’جیسا کہ ہم بطور ہدایتکار اور اداکار اپنے اگلے پراجیکٹ کا آغاز کر رہے ہیں توایسے میں ماہرہ خان کی خواہش ہے کہ ہم اپنے پچھلے پراجیکٹ سے کچھ یادگار لمحات آپ کے اور باقی ٹیم کے ساتھ شیئر کریں۔اٴْنہوں نے مزید لکھا کہ’اس بار وہ کچھ حساس موضوع پر لکھنے کے لیے اور اسے ایک انتہائی پرجوش ٹیم کے ساتھ شوٹ کرنے کے لیے بہت پرجوش ہیں۔ تاہم، اداکار و ہدایتکار شہریاد منور نے پراجیکٹ کی زیادہ تفصیلات بتانے سے گریز کیا ہے۔شہریار منور کی اس پوسٹ پر نے مداحوں کو تشویش میں مبتلا کردیا ہے اور وہ اداکار کے اس نئے پراجیکٹ کے جلد مکمل ہونے کا بے صبری سے انتظار کررہے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں