لتا منگیشکر کو وینٹی لیٹر سے ہٹا دیا گیا‘طبعیت میں بہتری

لتا دیدی اب بھی ممبئی کے بریچ کینڈی اسپتال کے آئی سی یو میں زیرِ علاج ہیں‘اہل خانہ

ممبئی (شوبز ڈیسک) بالی ووڈ کی لیجنڈری گلوکارہ لتا منگیشکر کے اہلخانہ کا کہنا ہے کہ گلوکارہ کی طبیعت میں بہتری آرہی ہے جس کے بعد اٴْنہیں وینٹی لیٹر سے ہٹا دیا گیا ہے۔92 سالہ گلوکارہ لتا منگیشکر گزشتہ کئی روز سے ممبئی کے بریچ کینڈی اسپتال کے انتہائی نگہداشت وارڈ (آئی سی یو) میں داخل ہیں، گلوکارہ کو کورونا وائرس کی تشخیص کے بعد اسپتال میں داخل ہوئے تقریباًً 19 دن ہوچکے ہیں۔

اب گلوکارہ کے اہلخانہ نے مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر اپنا بیان جاری کیا جس میں اٴْنہوں نے کہا کہ ’لتا دیدی اب بھی ممبئی کے بریچ کینڈی اسپتال کے آئی سی یو میں زیرِ علاج ہیں لیکن اٴْنہیں وینٹی لیٹر سے ہٹا دیا گیا ہے۔منگیشکر کے مداحوں کی دعاؤں کے لیے ان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے اہلخانہ نے مزید کہا کہ ’فی الحال! اٴْن کی طبیعت میں بہتری کے آثار نظر آرہے ہیں لیکن وہ اب بھی ڈاکٹر پریت صمدانی کی سربراہی میں ڈاکٹروں کی ٹیم کے زیرِ نگرانی رہیں گی۔گلوکارہ کے اہلخانہ نے مزید کہا کہ ’ہم آپ کی دعاؤں اور نیک خواہشات کے لیے ہر ایک کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں