مہنگائی، کرپشن اور کھوکھلے نعروں نے ملک برباد کر دیا ہے، خواجہ آصف

پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنماء خواجہ آصف نے کہا ہے کہ مہنگائی، کرپشن اور کھوکھلے نعروں نے ملک برباد کر دیا ہے۔
اسلام آباد(نیوز ویب ڈیسک)خواجہ آصف نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک پیغام میں کہا کہ وزیراعظم صاحب ہمیں عزت آبرو والا پاکستان ہی رہنے دیں۔
وزیراعظم صاحب ھمیں عزت آبرو والا پاکستان ھی رہنے دیں.مھنگائ، کرپشن اور کھوکھلے نعروں نے ملک برباد کردیا ھے اب تو کنٹینر کے آگے ناچنے والے بھی آپ پر یقین نہیں کرتے.ساری قوم کو ٹرک کی بتی پیچھے لگایا ھے جھوٹے وعدوں کے فریب دے کر ملک لوٹ لیا ھے. اللہ ھمیں معاف فرمائے pic.twitter.com/tBW7DrhArN

— Khawaja M. Asif (@KhawajaMAsif) January 22, 2022

ان کا کہنا تھا کہ آپ نے جھوٹے وعدوں کے فریب دے کر ملک لوٹ لیا ہے، اب تو کنٹینر کے آگے ناچنے والے بھی آپ پر یقین نہیں کرتے۔
انہوں نے کہا کہ اللہ ہمیں معاف فرمائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں