پاکستان کو ہماری اور ہمارے لانگ مارچ کی ضرورت ہے، راجہ پرویز اشرف

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) سابق وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف نے کہا ہے کہ مزارقائد سے27فروری کو بلاول بھٹو مارچ کا آغاز کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ حالات سے تنگ لوگ پیپلزپارٹی کی طرف دیکھ رہے ہیں ، پیپلزپارٹی لوگوں کو مایوس نہیں کرے گی ، پاکستان ایک بار پھر ترقی کرے گا ، بلاول بھٹو کا عزم ہے چاہے جتنےمارچ کرنے پڑیں کامیابی حاصل کرنے تک کرونگا۔

راجہ پرویز اشرف نے کہا ہے کہ عمران خان کی حکومت اپوزیشن کی جڑوں میں بیٹھ گئی ہے ، ہم بہت جلدی میں ہیں مزید انتظار نہیں کیا جا سکتا ، عوام ایسے حالات میں ہیں ان سے فوری اظہار یکجہتی ضروری ہے۔
سابق وزیر اعظم نے کہا ہے کہ ہرسیاسی کارکن اتفاق کرے گا پاکستان کولانگ مارچ کی ضرورت ہے ، ہم چاہیں گے کہ مارچ میں ہرطبقہ فکرکے لوگ شامل ہوں ، چاہیں گے کہ ہم خیال جماعتیں مارچ میں شامل ہوں۔
انہوں نے کہا کہ مارچ میں شامل ہوں کیونکہ پاکستان کو ہماری اور ہمارے لانگ مارچ کی ضرورت ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں