ڈیوڈ ویسے کو شلوار چیلنج نے پریشان کردیا

کراچی(این این آئی)پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل)کے میچوں میں لاہور قلندرز کی نمائندگی کرنے والے اور لاہور قلندرز کی جیت میں اہم کردار ادا کرنے والے انگلش کرکٹر ڈیوڈ ویسے منفرد شلوار چیلنج پورے کرتے ہوئے پریشان ہوگئے۔پی ایس ایل میں غیر ملکی کھلاڑیوں سےشلوار میں ازاربند ڈالنے اور پہننے کے چیلنج کو شلوار چیلنج کا نام دیا گیا ہے۔دو منٹ کے مقررہ وقت میں ڈیوڈ ویسے یہ چیلنج پوار کرنے میں تو ناکام رہے لیکن اسے پورا کرنے کے دوران وہ کافی پریشان دکھائی دیئے۔شلوار دیکھتے ہی پہلے تو انہوں نے کہا کہ اتنی بڑی کمر۔پی ایس ایل

کے سوشل میڈیا اکائونٹ پر جاری ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ڈیوڈ ویسے پہلے تو شلوار دیکھ کر حیران رہ جاتے ہیں لیکن پھر وہ بغیر ازار بند کے پہننے کی ناکام کوشش کرتے ہیں۔اس میں بھی ناکامی کے بعد وہ بغیر ازاربند کے آگے سے گرہ باندھ کر شلوار پہننے کی کوشش کرتے ہیں۔ انگلش کرکٹر کو سامنے سے ازاربند میسر ہوا تو اسے بھی شلوار میں ڈال نہ سکے اور کہا کہ میں بالکل بے وقوف لگ رہا ہوں۔ڈیوڈ ویسے سے قبل ویسٹ انڈین کرکٹر کرس گیل یہ چیلنج پورا کرنے میں کامیاب رہے تھے، انہوں نے شلوار میں ازاربند ڈالنے کے بعد ڈانس کر کے خوشی کا اظہار بھی کیا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں