لاہور(نیوز ڈیسک) صوبائی وزیر لیبر عنصر مجید خان کوسیالکوٹ میں ملازمین کے تشدد سے غیر ملکی مینیجر کی ہلاکت پر لئے گئے نوٹس پرواقعہ کی ابتدائی رپورٹ پیش کر دی گئی۔
ابتدائی رپورٹ کے مطابق راجکو انڈسٹریز سیالکوٹ میں نا خوشگوار واقعہ پیش آیا، غیر ملکی مینیجر ملازمین کے تشدد سے ہلاک ہوا۔صوبائی وزیر عنصر مجید خان نیازی نے کہا کہ کسی بھی شخص کو قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دی جا سکتی، ،ڈی جی لیبر واقعہ کی مکمل تحقیقات کرکے رپورٹ پیش کریں۔