نشے میں دھت نوجوان خاتون کے ساتھ غیر اخلاقی حرکات کرتے پکڑا گیا

لاہور میں سرعام منشیات کی فروخت کے واقعات کے بعد نشئیوں کا نشہ کرنے کے ساتھ ساتھ غیر اخلاقی سرگرمیوں میں ملوث ہونے کا بھی انکشاف

لاہور(نیوز ڈیسک) لاہور کے بیشتر علاقے منشیات فروشی کا گڑھ بن گئے، نشے میں دھت نوجوان خاتون کے ساتھ غیر اخلاقی حرکات کرتے پکڑا گیا- تفصیلات کے مطابق لاہور میں سرعام منشیات کی فروخت سے متعلق تو انکشاف ہوا ہی تھا لیکن اب نشئیوں کا نشہ کرنے کے ساتھ ساتھ غیر اخلاقی سرگرمیوں میں ملوث ہونے کا بھی انکشاف ہوا ہے۔ تفصیلات کے مطابق کینال روڈ پر نشے کے افراد عادی افراد کی مشکوک سرگرمیوں کی فوٹیج سامنے آئی ہیں ایف سی کالج انڈر پاس کینال پر نشئی اپنی ساتھی خاتون کے ساتھ غیر اخلاقی و مشکوک حرکات کر رہا تھا ۔
ٹریفک وارڈن نے نشئی کو مشکوک حرکات کرنے سے روکا تو وہ آپے سے باہر ہو گیا ۔نشئی نے پہلے خود کو شیشے سے کٹ لگائے اور پھر ٹریفک وارڈن پر تشدد کرنے کی کوشش کی ۔

واضح رہے کہ کینال روڈ پر نشئیوں کے خلاف پولیس کاروائی کرنے میں ناکام نظر آتی ہے ۔وقتی طور پر نشے کے عادی افراد کے خلاف کاروائی جاتی ہے مگر وہ دوبارہ اسی جگہ واپس آجاتے ہیں ۔ قبل ازیں بھی انکشاف ہوا تھا کہ لاہور کے بیشتر علاقے منشیات فروشی کا گڑھ بن گئے،کاہنہ کے علاقے جھیڈو گاؤں میں منشیات فروشی جاری ہے، کھیچی گروپ کے کارندے سرےعام منشیات بیچتے نظرآتےہیں۔

نجی ٹیلی ویژن چینل کی رپورٹ کےمطابق لاہور پولیس کی سرپرستی میں منشیات کی فروخت جاری ہے،لاہور کے بیشتر علاقے منشیات فروشی کےگڑھ بن گئے،کاہنہ کے علاقے جھیڈو گاؤں میں منشیات فروشی جاری ہے، مخلتف گروپس کے کارندے سرےعام منشیات بیچتے ہیں ,درجنوں افراد کو لائن میں کھڑے ہو کر منشیات خریدتےدیکھا جاسکتا ہے۔ پولیس اہلکاروں کی سرپرستی میں منشیات فروخت ہوتی ہے،بیٹ آفیسر منشیات فروشوں سے منتھلی وصول کرتے ہیں اور تحفظ دیتے ہیں،ملزم سابق ریکارڈ یافتہ ہیں مگر پولیس کی ملی بھگت سےدھندہ نہیں چھوڑتے، کاہنہ تھانےکاعلاقہ جہاں کرائم میں آگےہے وہیں منشیات فروشی میں بھی آگے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں