کراچی میں شادی کی تقریب کے دوران پولیس اہلکار کی ہوائی فائرنگ نے معصوم بچی کی جان لے لی

کراچی(نیوز ڈیسک) کراچی میں شادی کی تقریب کے دوران پولیس اہلکار کی ہوائی فائرنگ نے معصوم بچی کی جان لے لی۔تفصیلات کے مطابق قیوم آباد کے علاقے میں شادی کی تقریب جاری تھی کہ اس دوران پولیس اہلکار نے ہوائی فائرنگ کی جس کی زد میں آکر بچی زخمی ہو گئی۔بچی کو تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دوران علاج چل بسی۔
بچی قیوم آباد ڈی ایریا کی رہائشی تھی۔

واقعے کی اطلاع ملنے پر مقامی پولیس نے دلہا کے دو بھائیوں کو گرفتار کر لیا جب کہ فائرنگ کرنے والا شخص اسلحے سمیت فرار ہو گیا۔پولیس کے مطابق فائرنگ کرنے والا اہلکار معین ایس بی سی اے تھانے میں تعینات ہے اس سے پہلے سولجربازار تھانے میں بھی تعینات رہا ہے۔پولیس نے فائرنگ سے جاں بحق 6 سالہ بچی کی میت کو ضابطے کی کارروائی کے بعد اہل خانہ کے حوالے کر دیا ہے جبکہ واقعے سے متعلق شواہد اکٹھے کی جارہے ہیں اور عینی شاہدین کے بیانات قلمبند کیے جائیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں