کراچی کو تباہ کرنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی گئی: مصطفی کمال

ہم امن پسند لوگ ہیں،دیوارسے نہ لگا، ہم نے اس شہرکوبچانا ہے،چیئرمین پاک سرزمین پارٹی

کراچی (نیوز ڈیسک) پاک سرزمین پارٹی کے سربراہ مصطفی کمال نے کہا ہے کہ کراچی کی خاموشی کو کمزوری نہ سمجھا جائے، اس شہرکوزرداری کے حوالے نہیں ہونے دیں گے۔شہر قائد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق میئر کراچی مصطفی کمال نے کہا کہ ہم امن پسند لوگ ہیں،دیوارسے نہ لگا، ہم نے اس شہرکوبچانا ہے۔چیئرمین پی ایس پی نے کہا کہ اس شہرکوزرداری کے حوالے نہیں ہونے دیں گے، پاک سرزمین پارٹی ڈاکوں کے چنگل سے شہرآزاد کرائے گی، اگرہم سڑک پرآگئے توپھرقدم پیچھے نہیںہٹیںگے جبکہ19دسمبرتک کراچی کی ایک،ایک یوسی میں احتجاج کریں گے۔
مصطفی کمال نے کہاکہ گلگت بلتستان،خیبرپختونخوا،بلوچستان،لاڑکانہ،سکھر،خیرپور،کشمورمیں احتجاج کریں گے۔

انہوں نے مطالبہ کیا کہ سندھ،بلوچستان کے نوجوانوں کوبھی ایک دفعہ معاف کرکے سیاسی دھارے میں لایا جائے۔مصطفی کمال نے کہا کہ کراچی کو گروی رکھ دیا گیا، کراچی کو تباہ کرنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی گئی، کراچی کا پانی بیچا جارہا ہے کوئی پوچھنے والا نہیں۔

انہوںنے کہا کہ وفاقی، صوبائی حکومتوں کو آواز لگا رہا ہوں، کراچی کی خاموشی کو خاموشی نہ سمجھا جائے، ہم کسی گاڑی کو پتھر نہیں مار رہے، ہم امن پسند لوگ ہیں۔انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم، پی ٹی آئی کی جیت پی پی کے لیے لاٹری کے برابر ہے، کراچی کو گروی رکھ دیا گیا، کراچی کو تباہ کرنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی گئی۔مصطفی کمال کہ عمران خان نے کراچی والوں کو زرداری سے چھٹکارا دلانا تھا، کراچی کا پانی بیچا جارہا ہے کوئی پوچھنے والا نہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں