وفاقی بیوروکریسی میں اعلیٰ پیمانے پر تقرر و تبادلے

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) وفاقی بیوروکریسی میں اعلیٰ پیمانے پر تقرر و تبادلے کردئیے گئے۔ ایڈمنسٹریٹیو سروس گریڈ 22 کی فرح حامد خان سیکریٹری وفاقی ٹیکس محتسب تعینات کردی گئی ہیں ۔ فرح حامد اس سے قبل سیکریٹری تعلیم و تربیت تھیں۔ایڈمنسٹرویٹیو سروس گریڈ 22 کی ناہید درانی کو سیکریٹری تعلیم و تربیت تعینات کر دیا گیا ۔

وہ اس سے قبل سیکریٹری موسمیاتی تبدیلی تعینات تھیں جبکہ ایڈمنسٹریٹو سروس گریڈ 21 کے لیفٹننٹ ریٹائرڈ اعجاز احمد خان سیکریٹری وفاقی محتسب تعینات کردئیے گئے ۔ اعجاز احمد خان اس سے قبل ایڈیشنل سیکریٹری وزارت امور کشمیر تعینات تھے۔ ایڈنسٹریٹیو سروس گریڈ 22 کے کیپٹن ریٹائرڈ شیر عالم محسود سیکریٹری امور کشمیر تعینات کئے گئے ہیں ۔ شیر عالم محسود اس سے قبل اسپیشل سیکریٹری داخلہ تعینات تھے۔اسی طرح ایڈمنسٹریٹیو سروس گریڈ کے 22 کیپٹن ریٹائرڈ سکندر قیوم سیکریٹری موسمیاتی تبدیلی تعینات کئے گئے ہیں ۔سکند رقیوم اس سے قبل اسٹبلشمنٹ ڈویڑن میں او ایس ڈی تھے۔اسٹبلشمنٹ ڈویڑن نے تقرریوں اور تبادلوں کے باضابطہ نوٹیفیکیشن جاری کر دیئی

اپنا تبصرہ بھیجیں