2ڈپٹی کمشنرزسمیت 12افسروں کے تقرروتبادلے

علی انان قمر ایڈیشنل سیکرٹری داخلہ ،مسعود نعمان ایڈیشنل سیکرٹری بجٹ تعینات ، خضر افضال ڈپٹی کمشنر وہاڑی ،مبین الٰہی ایڈیشنل سیکرٹری ویلفیئر، نوٹیفکیشن جاری

لاہور(نیوز ڈیسک )پنجاب حکومت نے 2ڈپٹی کمشنرز سمیت 12 افسروں کے تقروتبادلے کردئیے ۔ نوٹیفکیشن کے مطابق علی انان قمر کو ایڈیشنل سیکرٹری داخلہ پنجاب ،ڈپٹی کمشنر چنیوٹ سید محمد مسعود نعمان کو تبدیل کر کے ایڈیشنل سیکرٹری بجٹ محکمہ خزانہ ،ایڈیشنل سیکرٹری ویلفیئر محمد خضر افضال کوتبدیل کرکے ڈپٹی کمشنر وہاڑی تعینات کیا گیا۔ ڈپٹی کمشنر وہاڑی مبین الٰہی کا تبادلہ کرکے ایڈیشنل سیکرٹری ویلفیئر،ایڈیشنل سیکرٹری داخلہ محمد عاصم جاوید کوتبدیل کرکے ڈپٹی کمشنر چنیوٹ ،ڈی جی پی آر ثمن رائے کو ایگزیکٹو ڈائریکٹر پنجاب کونسل آف آرٹس ،ایڈیشنل سیکرٹری جوڈیشل عدنان محمود اعوان کواو ایس ڈی ، تاثیر احمد کوایڈیشنل سیکرٹری جوڈیشل محکمہ داخلہ ، ڈپٹی سیکرٹری سروسز وحید اصغر بھٹی کو او ایس ڈی ،کامران خان کو ڈپٹی سیکرٹری سروسز ،ریجنل ڈائریکٹر اینٹی کرپشن گوجرانوالہ فرحان فاروق کا تبادلہ کرکے ڈپٹی سیکرٹری اسٹیبلشمنٹ جبکہ ڈپٹی سیکرٹری ایڈمن قانون سیف اللہ ساجد کا تبادلہ کرکے ان کی خدمات اینٹی کرپشن پنجاب کے سپرد کر دی گئیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں