کڑی پتہ، تُلسی اور شہد سے قوتِ مدافعت بڑھائیں

ماہرین کی جانب سے ایک آسان نسخہ بتایا گیا ہے جس کے استعمال سے ہم اپنی قوتِ مدافعت بڑھا سکتے ہیں

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)کڑی پتے اور تلسی کے پتے لیں اور انہیں اچھی طرح پیس لیں کہ اُن کا پیسٹ بن جائے ۔اُس کے بعد اُس پیسٹ کو ایک پیالے میں ڈالیں اور اس میں 1 چمچ شہد ڈال کر مکس کرلیں، اس طرح آپ کا مفید نسخہ تیار ہے ۔اس پیسٹ کو روزانہ استعمال کریں، اگرچہ اسے دن کے کسی بھی وقت کھایا جا سکتا ہے لیکن اسے صبح خالی پیٹ کھانے کا مشورہ دیا جاتا ہے ۔ تلسی کے پتوں کا عرق سفید خون کے خلیوں کو بڑھانے میں مددگار ثابت ہوتا ہے ۔کڑی پتے وٹامن اے ، بی، سی، بی 12 اور آئرن اور کیلشیم جیسے معدنیات سے بھرپور ہوتے ہیں۔ شہد میں فائٹو کیمیکل، اینٹی سوزش اور اینٹی آکسیڈینٹ خصوصیات کے ذریعے بیماری کی روک تھام اور علاج میں قوت مدافعت بڑھانے کے فوائد موجود ہیں۔

کیٹاگری میں : صحت

اپنا تبصرہ بھیجیں