جسٹس قاضی فائز عیسیٰ اور پی ٹی آئی رہنما کے مابین تلخ کلامی

اسلام آباد پولیس نے جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی شکایت پر اکرم چیمہ کو حراست میں لے لیا

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) : حکمران جماعت پاکستان تحریک انصاف کے ایم این اے اکرم چیمہ کو اسلام آباد پولیس نے حراست میں لے لیا۔ جنگ اخبار کی رپورٹ کے مطابق سپریم کورٹ کے جج جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی شکایت پر اکرم چیمہ کو حراست میں لیا گیا۔ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ جسٹسس قاضی عیسیٰ صبح ڈی چوک پر واک کر رہے تھے کہ انہوں نے ایک گاڑی کے کالے شیشے ہونے پر کار کے مالک کی پولیس کو شکایت کی جس پر اکرم چیمہ کو گرفتار کیا گیا۔
اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کی مداخلت پر انہیں رہا کر دیا گیا۔جب کہ اسی حوالے سے ایکسپریس نیوز کی رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا کہ اکرم چیمہ اور جسٹس قاضی فائر عیسیٰ کے درمیان جھگڑا ہو گیا ۔دونوں کے مابین تلخ کلامی ہوئی اور بات بڑھتے بڑھتے گالم گلوچ تک پہنچ گئی۔

قاضیٰ فائز عیسیٰ کی شکایت پر ہی ممبر قومی اسمبلی کو پولیس نے حراست میں لیا۔

اسلام آباد پولیس نے اکرم چیمہ کو گرفتار کرکے گاڑی بھی قبضے میں لے لی۔اور یہ بھی انکشاف ہوا کہ رکن قومی اسمبکی کے زیر استعمال گاڑی ویگو ڈالا بجی نان کسٹم ہے۔تاہم پولیس کا کہنا ہے کہ گاڑی نان کسٹم ہے یا کلئر ہے چیکنگ کر رہے ہیں۔اس حوالے سے اب جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کا بھی موقف سامنے آیا ہے۔جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کا کہنا ہے کہ پارلیمنٹ گیٹ پر پولیس اہلکاروں کو گاڑی چیک کرنے کا کہا۔
مجھے نہیں معلوم تھا گاڑی میں کون ہے۔پولیس سے صرف گاڑی سے متعلق پوچھا۔انہوں نے مزید کہا کہ میں حکم عدالت میں دیتا ہوں، راہ چلتے ہوئے کو نہیں۔میں روزانہ پیدل سپریم کورٹ آتا ہوں۔جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے مزید کہا کہ لاقانونیت پر تو میں اپنے ڈرائیور کا بھی چالان کرا دیتا ہوں۔دوسری اکرم چیمہ رہائی کے بعد پارلیمنٹ ہاؤس گئے۔اسپیکراسد قیصر سے پی ٹی آئی رکن اسمبلی اکرم چیمہ نے ملاقات کی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں