بہاولپور ،دوست کے انکار پر لڑکی نے رکشا ڈرائیورکی نکاح کی پیشکش قبول کرلی

بہاولپور (نیوز ڈیسک) دوست کے انکار پر لڑکی نے رکشا ڈرائیورکی نکاح کی پیشکش قبول کرلی۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق بہاولپور میں 4 ماہ قبل لاپتہ ہونے والی نوجوان لڑکی کو پولیس نے بازیاب کروالیا ہے۔

لڑکی نے بتایا ا کہ اسے کسی نے اغوا نہیں کیا، وہ اپنی مرضی سے گئی تھی، دوست نے نکاح سے انکار کر دیا تو ایک رکشا ڈرائیور نے نکاح کی پیش کش کی جو اس نے قبول کرلی ، اب وہ اسی کے ساتھ رہنا چاہتی ہے۔لڑکی نے عدالت میں بھی بیان ریکارڈ کرایا ہیکہ اس نے مرضی سے شادی کی ہے اور وہ والدین کے گھر نہیں رہنا چاہتی۔لڑکی کے والد نے بیان دیا کہ اسے شادی پر اعتراض نہیں ، جس کے بعد عدالت نے لڑکی کو شوہر کے ساتھ جانیکی اجازت دے دی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں