وزیراعلی نے 48گھنٹوں میں میٹرک اور انٹرمیڈیٹ کے نتائج جاری کرنے کا حکم دیدیا

عثمان بزدارنے گریس مارکس سے متعلق سمری کی منظوری دیدی ،کابینہ نے بھی سر کولیشن کے ذریعے پالیسی کی منظوری دیدی

لاہور(بیورو رپورٹ) وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدار نے محکمہ ہائیر ایجوکیشن کو 48گھنٹوں میں میٹرک اور انٹرمیڈیٹ کے نتائج جاری کرنے کا حکم دیدیا۔ذرائع کے مطابق میٹرک اور انٹرمیڈیٹ کے رزلٹ کے معاملے پروزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدار نے گریس مارکس سے متعلق سمری کی منظوری دیدی ہے۔

صوبائی کابینہ نے بھی سر کولیشن کے ذریعے گریس مارکس دینے اور رزلٹ کے اعلان سے متعلق پالیسی کی منظوری دیدی جبکہ پنجاب بورڈز کی جانب سے میٹرک اور انٹرمیڈیٹ جماعت کا رزلٹ تیار کرلیا گیا تھا صرف کابینہ سے پالیسی کی منظوری کا انتظار تھا۔

سیکرٹری ہائیر ایجوکیشن پنجاب سید جاوید اقبال بخاری کے مطابق کوررونا کے باعث کچھ بچوں کو گریس مارکس دینے سے متعلق پالیسی بنائی گئی تھی،ہماری ڈیڈ لائن ہے کہ ہر صورت 16اکتوبر سے پہلے نتائج کا اعلان کردیا جائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں