فیس بک، اور انسٹاگرام سروسز ایک مرتبہ پھر تعطلی کا شکار

لاہور (حالات بیورو رپورٹ) فیس بک، اور انسٹاگرام سروسز ایک مرتبہ پھر تعطلی کا شکار۔ تفصیلات کے مطابق ایک مرتبہ پھر دنیا کے کئی ممالک میں صارفین کو فیس بک اور انسٹاگرام سروسز تک رسائی میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ کئی ممالک کے صارفین فیس بک اور انسٹاگرام کی سروسز تک رسائی سے قاصر ہیں۔فیس بک حکام نے بھی کئی ممالک میں فیس بک اور انسٹاگرام سروسز میں تعطلی پیدا ہونے کی تصدیق کی ہے۔ واضح رہے کہ کچھ روز قبل ہی فیس بک کو اپنی تاریخ کے سب سے بدترین بلیک آوٹ کا سامنا کرنا پڑا تھا، جس کے نتیجے میں بانی فیس بک کو اربوں ڈالرز کا نقصان برداشت کرنا پڑا۔ فیس بک، وٹس ایپ، انسٹاگرام سروسز دنیا بھر میں کئی گھنٹے تک بند رہی تھیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں