آر ٹی ایس نہیں بیٹھا تو کنٹونمنٹ الیکشن میں اکثریت سے کامیاب ہوں گے، عامر خان

آر ٹی ایس نہیں بیٹھا تو کنٹونمنٹ الیکشن میں اکثریت سے کامیاب ہوں گے، عامر خان

متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے سینئر کنوینر عامر خان نے کہا ہے کہ کنٹونمنٹ بورڈ الیکشن کیلئے کراچی اور حیدرآباد میں ڈور ٹو ڈور مہم چلائی جارہی ہے۔ 

حیدر آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عامر خان نے کہا کہ عوام کے ٹھکرائے اور مسترد کیے ہوئے لوگوں نے زونل آفس پر شرپسندی کی۔ 

ان کا کہنا تھا کہ اگر آر ٹی ایس نہیں بیٹھا تو بھاری اکثریت سے کامیاب ہوں گے۔ کراچی میں ٹیکس کلیکشن کی بات کی جارہی ہے۔ اتھارٹی بناکر کراچی چلانا ہے تو کے ایم سی ختم کردی جائے۔ سولڈ ویسٹ مینجمنٹ ان کے پاس ہے، شہریوں کو غلام بنایا جارہا ہے۔ 

انہوں نے کہا کہ بارش کے بعد کراچی اور حیدرآباد  آفت زدہ بن گئے۔ ملک دشمنوں سے جان چھڑانا ہوگی۔ ماضی میں غلطیاں کیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں