پی ایم ڈی اے ایک سیاہ اور کالا قانون ہے، حافظ حمد اللّٰہ

پی ایم ڈی اے ایک سیاہ اور کالا قانون ہے، حافظ حمد اللّٰہ

پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے ترجمان حافظ حمد اللّٰہ کا کہنا ہے کہ پاکستان میڈیا ڈیولپمنٹ اتھارٹی (پی ایم ڈی اے) ایک سیاہ اور کالا قانون ہے، پی ڈی ایم اس قسم کے قوانین کو آزاد میڈیا کے خلاف غیر اعلانیہ ماشل لاء سمجھتی ہے۔

حافظ حمد اللّٰہ نے پی ایم ڈی اے پر ردِ عمل دیتے ہوئے کہا کہ اپوزیشن جماعتیں اور صحافتی تنظیمیں مجوزہ میڈیا اتھارٹی کو مسترد کر چکی ہیں، حکومت مجوزہ میڈیا اتھارٹی بل ابھی تک منظرِ عام پر کیوں نہیں لائی ہے۔

انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم صحافتی تنظیموں کے احتجاج کی حمایت کرتی ہے، میڈیا اتھارٹی بل زبردستی مسلط کرنا انتہا پسندی ہے، مجوزہ میڈیا اتھارٹی آمریت کی علامت اور آمرانہ سوچ کی عکاس ہے۔

ترجمان پی ڈی ایم نے کہا کہ جمہوری حکومتوں اور جمہوریت میں اس قسم کی قدغنیں نہیں لگتیں، آج بھی ملک میں جمہوریت نہیں آمریت مسلط ہے، یہ میڈیا اتھارٹی غیر آئینی ہے۔

حافظ حمد اللّٰہ کا یہ بھی کہنا ہے کہ آزادیٔ اظہارِ رائے آئینی حق ہے، یہ حق سلب کرنے کی اجازت قطعاً نہیں دیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں