لاہور، ٹریفک وارڈنز کی ریڑھی بان سے بدسلوکی کی ویڈیو وائرل

صوبہ پنجاب کے شہر لاہور کے علاقے اقبال ٹاؤن میں ٹریفک وارڈنز کی جانب سے ریڑھی بان سے بدسلوکی کا واقعہ سامنے آیا ہے۔

لاہور کے علاقے اقبال ٹاؤن میں دو ٹریفک وارڈنز  کی جانب سے ریڑھی بان سے بدسلوکی کے واقعے کی وڈیو وائرل ہو گئی ہے۔

وائرل ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ڈیوٹی پر موجود دو ٹریفک وارڈنز ریڑھی بان کو دھکے دے رہے ہیں۔

اقبال ٹاؤن میں پیش آنے والے اس واقعے پر سی ٹی او لاہور نے ایس پی ٹریفک کو انکوائری کا حکم دیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں