پنجاب کے 15 شہروں میں طبی ادارے 12ستمبر تک بند کرنے کا فیصلہ

پنجاب کے 15 شہروں میں طبی ادارے 12ستمبر تک بند کرنے کا فیصلہ

پنجاب حکومت نے صوبے کے 15 شہروں میں طبی ادارے 4 تا 12 ستمبر بند کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

محکمہ صحت پنجاب کے اعلامیے کے مطابق صوبے کے 15 شہروں میں طبی ادارے آئندہ 9 روز کے لیے بند رہیں گے۔

اعلامیے کے مطابق لاہور، راولپنڈی، گوجرانولہ، شیخوپورہ، سیالکوٹ، فیصل آباد، سرگودھا، خوشاب، گجرات، میانوالی، بھکر، خانیوال، ملتان، بہاولپور اور رحیم یار خان میں طبی ادارے 4 تا 12ستمبر بند رہیں گے۔

اعلامیے کے مطابق طبی اداروں میں عملہ اور ڈاکٹرز ڈیوٹی پر موجود رہیں گے اور متعلقہ وی سی اور پرنسپل اپنے اداروں میں ویکسینیشن یقینی بنائیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں