قزاقستان میں فوجی اڈے پر دھماکے،چاراہلکار ہلاک،60زخمی

نورسلطان(حالات نیوز ڈسک) قزاقستان کے جنوب میں واقع ایک فوجی اڈے پر ہونے والے پے در پے دھماکوں کے نتیجے میں کم از کم چار فوجی ہلاک ہو گئے۔غیرملکی خبررساں ادرے کے مطابق بتایا گیا ہے کہ ان دھماکوں کی وجہ سے ساٹھ سے زائد فوجی زخمی بھی ہوئے۔فی الحال یہ واضح نہیں کہ زنبیل صوبے میں ان دھماکوں کی وجہ کیا تھی۔ تاہم حکام کے مطابق یہ دھماکے اس جگہ ہوئے، جہاں انجینیئرنگ کے شعبے میں کام آنے والا دھماکا خیز مواد ذخیرہ کیا گیا تھا۔ مقامی حکام کے مطابق اس بارودی ذخیرہ گاہ میں تقریبا دس دھماکے ہوئے۔ اس واقعے کے بعد آس پاس کا علاقہ خالی کرا لیا گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں