ڈینگی مریضوں کی تعداد 62 ہو گئی

محکمۂ صحت خیبر پختون خوا کا کہنا ہے کہ صوبے کے 11 اضلاع ڈینگی وائرس کی لپیٹ میں آ گئے۔

محکمۂ صحت خیبر پختون خوا کے مطابق خیبر پختون خوا میں ڈینگی بخار سے متاثرہ افراد کی تعداد 62 ہو گئی ہے۔

محکمۂ صحت خیبر پختون خوا نے مزید بتایا ہے کہ صوبے کے 13 اضلاع میں 174 افراد کے ڈینگی وائرس کے ٹیسٹ کیئے گئے ہیں۔

محکمۂ صحت خیبر پختون خوا کا یہ بھی کہنا ہے کہ سب سے زیادہ ضلع خیبر میں 31 افراد میں ڈینگی وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔

کیٹاگری میں : صحت

اپنا تبصرہ بھیجیں