افریقہ میں کورونا وائرس سے اموات رواں ہفتے ریکارڈ سطح تک پہنچ گئی۔
عالمی ادارہ صحت کے مطابق افریقہ میں رواں ہفتے کورونا سے 6 ہزار 400 اموات رپورٹ ہوئیں۔
عالمی ادارہ صحت کا کہنا ہے کہ افریقہ میں اموات کی شرح گزشتہ ہفتے سے 2 فیصد زیادہ رہی۔
عالمی ادارہ صحت کے مطابق جنوبی افریقہ اور تیونس میں کورونا وائرس سے 55 فیصد اموات ہوئیں۔