کراچی، لاہور سمیت کئی بڑے شہروں میں سڑکوں پر آلائشوں کے ڈھیر

کراچی، لاہور سمیت کئی بڑے شہروں میں سڑکوں پر آلائشوں کے ڈھیر

کراچی، لاہور، اسلام آباد، کوئٹہ، پشاور، ملتان اور فیصل آباد سمیت دیگر بڑے شہروں میں جانوروں کی قربانی کے بعد سڑکوں پر آلائشوں کے ڈھیر نظر آرہے ہیں۔

عید الاضحیٰ کے پہلے روز شہریوں کی بڑی تعداد نے قربانی کی جس کے بعد مختلف شہروں میں صفائی ستھرائی کے ناقص انتظامات دکھائی دیئے۔

کراچی کے علاقے لیاقت آباد نمبر نو میں گٹر کا پانی گلیوں میں آگیا، آلائشوں اور گندے پانی سے علاقے میں تعفن پھیل گیا جس کے باعث علاقہ مکینوں کو عید پر شدید پریشانی کا سامنا ہے۔

اس کے علاوہ بھی شہرِ قائد کی کئی سڑکوں اور گلیوں میں جانوروں کی آلائشیں اب بھی پڑی ہوئی ہیں جس کے باعث تعفن کی وجہ سے لوگوں کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

دوسری جانب لاہور میں ویسٹ مینجمنٹ بھی آلائشیں ٹھکانے لگانے میں ناکام رہا۔ مختلف علاقوں میں صبح قربان کئے گئے جانوروں کی آلائشیں اب بھی موجود ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں