مویشی منڈیوں میں جانے والوں کو کورونا ویکسین کارڈ دکھانا ہوگا، محکمہ داخلہ سندھ

کراچی: مویشی منڈیوں میں جانے والوں کو کورونا ویکسین کارڈ دکھانا ہوگا، محکمہ داخلہ سندھ

سندھ حکومت نے کورونا ایس او پیز کا نیا حکم نامہ جاری کردیا، بسوں میں سفر کرنے، مویشی منڈیوں، ہوٹلوں اور شادی ہالز میں آؤٹ ڈور تقریبات کے لیے ویکسی نیشن لازمی قرار دے دی گئی۔

محکمہ داخلہ سندھ  کے حکم نامے  کے مطابق مویشی منڈیوں میں جانے والوں کو کورونا ویکسین کارڈ دکھانا ہوگا۔

حکم نامے کے مطابق ہوٹل، ریسٹورینٹس، مسافروں بسوں میں داخلہ کورونا ویکسین سے مشروط ہوگا، فیصلہ عید الاضحی پر کورونا کے پھیلاؤ کے خدشات پر کیا گیا۔

محکمہ داخلہ کے مطابق شادی ہال میں آؤٹ ڈور تقریبات میں شرکت کے لیے بھی کورونا ویکسین لازمی قراردی گئی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں