پی ایم اے نے مون سون ہیلتھ الرٹ جاری کردیا

پی ایم اے نے مون سون ہیلتھ الرٹ جاری کردیا

پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن (پی ایم اے) نے مون سون ہیلتھ الرٹ جاری کردیا۔

پی ایم اے کے اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ مون سون بارشوں میں عوام اپنا خیال رکھیں، پانی ابال کر استعمال کریں اور گلی سڑی اشیا کھانے سے اجتناب کریں۔

پی ایم اے کا مزید کہنا ہے کہ سبزیاں پکانے اور پھل کھانے سے قبل اچھی طرح دھولیں۔

گھر کے باہر پانی جمع نہ ہونے دیں، اگر ہوجائے تو اس پر مٹی کے تیل کا چھڑکاؤ کریں۔

اعلامیہ میں نگلیریا سے بچاؤ کے لیے بھی احتیاطی تدابیر بتائی گئی ہیں۔

آلودہ پانی سے مت نہائیں اور نا ہی اس سے ہاتھ منہ دھوئیں۔ کسی بھی ایسے سوئمنگ پول میں تیراکی نہ کریں جس میں کلورین والا پانی شامل نہ ہو۔

کیٹاگری میں : صحت

اپنا تبصرہ بھیجیں