آرمی چیف سے امریکی ناظم الامور کی ملاقات، باہمی دلچسپی کے امور پر گفتگو

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے امریکی ناظم الامور نے ملاقات کی۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور، خطے اور موجودہ افغان صورتحال پر بات چیت ہوئی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں مختلف شعبوں میں باہمی تعاون سے متعلق بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

آرمی چیف نے مختلف شعبوں میں طویل مدتی روابط کی خواہش کا اظہار کیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں