عرب امارات کیلئے مصدقہ ویکسی نیشن سرٹیفکیٹ درکار نہیں

عرب امارات کیلئے مصدقہ ویکسی نیشن سرٹیفکیٹ درکار نہیں

پاکستانی شہریوں کو متحدہ عرب امارات کا سفر کرنے کے لیے کورونا ویکسی نیشن سرٹیفکیٹ کی تصدیق کی فی الحال ضرورت نہیں ہے۔

عرب امارات کے سفارت خانے نے پاکستانی وزارت خارجہ کو لکھا گیا خط واپس لے لیا۔

اس سے پہلے اماراتی سفارت خانے نے پاکستانی مسافروں کے لیے نادرا سے جاری ویکسی نیشن سرٹیفکیٹ کی دفتر خارجہ اور پاکستان میں متحدہ عرب امارات کے سفارت خانے سے تصدیق کرانے کی شرط عائد کی تھی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں