نصرت سحر عباسی شوہر اور بیٹیوں سمیت کورونا کا شکار

نصرت سحر عباسی شوہر اور بیٹیوں سمیت کورونا کا شکار

سندھ میں پی ٹی آئی کی اتحادی جماعت گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس (جی ڈے اے) کی رکن اسمبلی نصرت سحر عباسی کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا۔

نصرت سحر عباسی کی دو بیٹیوں اور شوہر کا کورونا ٹیسٹ بھی مثبت آیا ہے، انہوں نے کہا کہ ہم 5 فیملی ممبرز میں سے 4 نے سائنو فارم ویکسین لگوائی۔

نصرت سحر عباسی نے کہا کہ ایک بیٹی 18سال سے چھوٹی ہے اس کی ویکسینیشن نہیں ہوئی، ایک ہفتہ ہوگیا ہے ہم سب آئیسولیٹ ہیں۔

 انہوں نے کہا کہ سب سے دعا کی درخواست ہے، سب احتیاط کریں کیونکہ اسکی تکلیف بہت زیادہ ہے۔

واضح رہے کہ ملک میں ایک بار پھر کورونا نے سر اٹھانا شروع کردیا ہے، کورونا کیسز اور اموات میں بھی تیزی سے اضافہ ہورہا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں