پاک روس گیس پائپ لائن معاہدہ پھر کھٹائی میں پڑنے کا خدشہ

پاک روس گیس پائپ لائن معاہدہ پھر کھٹائی میں پڑنے کا خدشہ

پاکستان اور روس گیس پائپ لائن معاہدہ ایک بار پھر کھٹائی میں پڑنے کا خدشہ ہے۔

وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے پیٹرولیم تابش گوہر کے مطابق پاکستان کو 2023ء تک ہر حال میں نارتھ اور ساؤتھ گیس پائپ لائن بنانی ہے۔

تابش گوہر کا کہنا تھا کہ روس جو معاہدے کی شرائط رکھ رہا ہے ان پر عملدرآمد مشکل ہوگا۔ اگر روس سے معاملات طے نہ پائے تو اپنی دونوں سوئی کمپنیوں سے پائپ لائن بچھا سکتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اپنی دو کمپنیوں سے روس کے مقابلے میں جلدی اور سستی پائپ لائن بچھا سکتے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں