فیصل واوڈا نااہلی کیس،الیکشن کمیشن درخواست گزاروں پر برہم

فیصل واوڈا نااہلی کیس،الیکشن کمیشن درخواست گزاروں پر برہم

الیکشن کمیشن نے فیصل واوڈا نااہلی کیس میں درخواست گزاروں عبدالقادر مندوخیل اور میاں آصف محمود کی جانب سے عدم پیروی پر برہمی کا اظہار کیا ہے۔

الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ کیا درخواست گزار کیس میں دلچسپی نہیں رکھتے؟ اگر انہیں ریلیف نہیں چاہیے تو کمیشن کو کیوں ڈسٹرب کر رہے ہیں؟ درخواست گزاروں کو آخری موقع دیتے ہیں جس کے بعد کوئی التوا نہیں دیا جائے گا۔

الیکشن کمیشن نے کیس کی سماعت 17 اگست تک ملتوی کردی۔

تحریک انصاف کے رہنما فیصل واوڈا کا میڈیا سے گفتگو میں کہنا تھا کہ ان کے کیس میں جان ہوگی تب ہی مخالف پیچھے ہٹے ہوئے ہیں، یہ کیس سیاسی نوعیت کا ہے، سیاسی کیس کی کوئی اہمیت نہیں ہوتی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں