عمران خان کا دلیپ کمار کے انتقال پر اظہارِ افسوس

عمران خان کا دلیپ کمار کے انتقال پر اظہارِ افسوس

وزیراعظم عمران خان نے بالی ووڈ کے لیجنڈری اداکار یوسف خان المعروف دلیپ کمار کے انتقال پر گہرے دُکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ دلیپ کمار کی سخاوت کو کبھی نہیں بھول سکیں گے۔

عمران خان نے ٹوئٹر پر جاری پیغام میں دلیپ کمار کو خراجِ عقیدت پیش کیا اور کہا کہ دلیپ کمار کے انتقال کے بارے میں جان کر بہت رنج ہوا۔

انہوں نے کہا کہ شوکت خانم اسپتال کی تعمیر کے لیے دلیپ کمار کے وقت اور فنڈز اکھٹا کرنے میں مدد کرنے کی وجہ سے میں انہیں کبھی نہیں بھول سکتا۔

 عمران خان نے کہا کہ کینسر اسپتال کی تعمیر کے آغاز کا وقت ایک مشکل وقت تھا لیکن پاکستان اور لندن میں دلیپ کمار کی موجودگی کی وجہ سے خطیر فنڈ جمع ہوجایا کرتا تھا۔

 عمران خان نے اداکاری کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ اس میں کوئی شک نہیں کہ آج کی نسل کیلئے دلیپ کمار سب سے بڑے اور انتہائی ورسٹائل اداکار ہیں۔

واضح رہے کہ بالی ووڈ فلم نگری پر طویل عرصے تک راج کرنے والے لیجنڈری اداکار یوسف خان المعروف دلیپ کمار 98 سال کی عُمر میں انتقال کر گئے ہیں۔

لیجنڈری اداکار دلیپ کمار گزشتہ کئی برسوں سے بیمار تھے جس کی وجہ سے اُنہیں اکثر معائنے کے لیے اسپتال منتقل کیا جاتا تھا

اپنا تبصرہ بھیجیں