زیرحراست ملزمہ فرار کی کوشش میں بس کے نیچے آکر ہلاک

لاہور میں شاہدرہ پولیس کی زیرحراست ملزمہ مسافر بس کے نیچے آکر ہلاک ہو گئی، ملزمہ فرار ہونے کی کوشش میں پولیس کی گاڑی سے گری تو پیچھے سے آنے والی بس کے نیچے آ گئی۔

پولیس کے مطابق متوفیہ مسرت ڈیڑھ سالہ بچے کے اغواء کے مقدمے میں انویسٹی گیشن پولیس شاہدرہ کی حراست میں تھی۔

سب انسپکٹر وقاص خاتون کو لیکر بچے کی بازیابی کے لیے جارہا تھا کہ خاتون نے فرار ہونے کی کوشش کی اور پولیس گاڑی سے گر کر سیالکوٹ جانے والی بس کے نیچے آ کر ہلاک ہوگئی۔

پولیس نے بس ڈرائیور فیصل کو حراست میں لے لیا ہے۔ متوفیہ مسرت ہیڈ کانسٹیبل اللّٰہ دتہ کے بچے کے اغواء کے مقدمے میں گرفتار تھی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں