کورونا ویکسین کی دونوں دوز موت سے 98 فیصد تحفظ فراہم کرتی ہیں: ماہرین

کورونا ویکسین کی دونوں دوز موت سے 98 فیصد تحفظ فراہم کرتی ہیں: ماہرین

بھارتی ماہرین کی ایک تحقیق کے مطابق معلوم ہوا ہے کہ کورونا وائرس ویکسین کی ایک ڈوز موت سے 92 فیصد تحفظ فراہم کرتی ہے جبکہ دونوں  ڈوز 98 فیصد تحفظ دیتی ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی حکومت کے اشتراک سے بھارت کے ایک میڈیکل انسٹی ٹیوٹ نے بھارتی ریاست پنجاب کے پولیس اہلکاروں پر ایک تحقیق کی۔

تحقیق کے مطابق معلوم ہوا کہ جن پولیس اہلکاروں نے کورونا وائرس سے بچاؤ کے لیے ویکسین نہیں لگوائی تھی، اُن میں اموات کی شرح زیادہ تھی۔

اسی طرح، وہ پولیس اہلکار جنہوں نے کورونا ویکسین کی صرف ایک ڈوز لگوائی تھی اُن میں اموات کی شرح کم دیکھنے کو ملی جبکہ ویکسین کی دونوں ڈوز لگوانے والے پولیس اہلکاروں کی اموات کی شرح انتہائی کم تھی۔

ماہرین نے مزید کہا کہ اس طرح کے مطالعے اور ان کے نتائج سے پتا چلتا ہے کہ ویکسینیشن سنگین بیماریوں اور اموات کے خطرے ختم کرتی ہےلہٰذا پُراعتماد ہوکر ویکسین لگوائیں۔

کیٹاگری میں : صحت

اپنا تبصرہ بھیجیں