لاہور میں مکان سے میاں بیوی کی لاشیں برآمد

لاہور میں مکان سے میاں بیوی کی لاشیں برآمد

لاہور میں رائے ونڈ روڈ کے قریب مکان سے میاں بیوی کی لاشیں برآمد ہوئی ہیں۔

پولیس کے مطابق 26 سالہ حسن رضا کی لاش ایک کمرے میں پنکھے سے لٹکی ہوئی ملی جبکہ دوسرے کمرے میں خاتون مردہ حالت میں پائی گئی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کی تحقیقات کی جارہی ہیں۔

دوسری جانب راولپنڈی میں خاتون سے پرس چھیننے والے موٹرسائیکل سوار کو ایک سال قید اور 30 ہزار روپے جرمانے کی سزا سنا دی گئی، ملزم تھانہ ریس کورس کے علاقے سے خاتون سے پرس چھین کر فرار ہوا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں