کورونا ویکسین کے دو ڈوز ڈیلٹا ویریئنٹ کے خلاف موثر ثابت ہورہے ہیں، یورپی میڈیسن ایجنسی

کورونا ویکیسن کے دو ڈوز ڈیلٹا ویریئنٹ کے خلاف موثر ثابت ہورہے ہیں، یورپی میڈیسن ایجنسی

کورونا ویکسین کے دو ڈوز ڈیلٹا ویریئنٹ کے خلاف بظاہر کامیاب ثابت ہورہے ہیں۔ دی ہیگ سے موصولہ اطلاعات کے مطابق یورپی میڈیسن ایجنسی کا کہنا ہے کہ ای یو کی منظورکردہ چاروں ویکسین کورونا کی تمام اقسام سے بظاہر تحفظ دے رہی ہیں۔ 

ادھر عالمی ادارہ صحت نے انتباہ جاری کرتے ہوئے  کہا ہے کہ بھارت میں نمودار ڈیلٹا ویریئنٹ یورپ میں کورونا کی نئی لہر پھیلا سکتا ہے۔ 

واضح رہے کہ یورپی یونین میں فائزر، موڈرنا، ایسٹرا زینیکا اور جانسن اینڈ جانسن ویکسین کے استعمال کی اجازت ہے۔

کیٹاگری میں : صحت

اپنا تبصرہ بھیجیں