نفسیاتی اور ذہنی دباؤ کی وجہ سے بال سفید ہوجاتے ہیں، تحقیق

نفسیاتی اور ذہنی دباؤ کی وجہ سے بال سفید ہوجاتے ہیں، تحقیق

ایک نئی تحقیق سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ نفسیاتی اور ذہنی دباؤ کی وجہ سے بال  سفید ہوجاتے ہیں۔ 

یہ تحقیق کولمبیا یونیورسٹی ویگیلوس کالج آف فزیشنز اینڈ سرجنز کی تحقیق کی نیتجے میں سامنے آئی، اور یہ پہلی بار ہوا ہے یہ شواہد ایک مکمل تجزیہ کے بعد سامنے آیا ہے کہ لوگوں کے بالوں کا رنگ سرمئی ہونے کی وجہ انکے نفسیاتی عوارض یا دباؤ کا سبب ہیں۔ 

یہ تحقیقی رپورٹ جرنل ای لائف میں شائع ہوئی ہے۔ بظاہر یہ نظر آتا ہے کہ فطری طور پر ذہنی دباؤ سے بالوں کا رنگ سفید ہوجاتا ہے۔

چوہوں پر کیے گئے اس تجربے کے تقابل کے دوران یہ بھی پتہ چلا کہ ذہنی دباؤ سے سفید ہونے والے بال مستقل ایسے ہی رہتے ہیں۔

کیٹاگری میں : صحت

اپنا تبصرہ بھیجیں