جنہیں کرپشن کی ”گھٹی “دی گئی ہو انہیں مزید کیا سکھانے کی ضرورت ہو سکتی ہے‘ ترجمان پنجاب حکومت

لاہور(بیورو رپورٹ) ترجمان پنجاب حکومت مسرت جمشید چیمہ نے کہا ہے کہ آصف علی زرداری کا یہ بیان کہ ”میں بلاول کو کیا سکھا سکتاہوں مچھلی کو کوئی کیسے تیرنا سکھاسکتاہے “سوفیصد حقائق پر مبنی ہے کیونکہ جنہیں کرپشن کی ”گھٹی “دی گئی ہو انہیں مزید کیا سکھانے کی ضرورت ہو سکتی ہے ،مریم نواز صاحبہ آج کل جاتی امرائ میں پی ڈی ایم کی زوال کی کہانی والی فلم دیکھ رہی ہیں، وزیر اعلیٰ عثمان بزدارنے نام نہاد خادم اعلیٰ کی طرح شوبازیاںنہیں کیں بلکہ عوام کی فلاح وبہبود کیلئے حقیقی معنوں میں عملی اقدامات اٹھائے ہیں۔
اپنے دفترمیں ملاقات کے لئے آنے والی خواتین کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے ترجمان پنجاب حکومت مسرت جمشید چیمہ نے کہا کہ آصف زرداری پنجاب میں پارٹی کو متحرک کرنے کی منصوبہ بندی تو کررہے ہیںلیکن غریب کارکنوں کو بلاول ہاﺅس کے ارد گرد جمع ہونے کی بھی اجازت نہیں ،چند پارٹی رہنماﺅں کے جھرمٹ میں پارٹی لیڈرکی سالگرہ کی تقریب منعقد کر کے پنجاب کو فتح کرنے کے خواب دیکھے جارہے ہیں
انہوںنے کہا کہ تحریک انصاف کی حکومت نے خیبر پختوانخواہ کے بعدپنجاب میں بھی کامیابیاں سمیٹی ہیں اور انشا اللہ آئندہ عام انتخابات میں کامیابی کا سفر سندھ تک بڑھائیں گے۔انہوں نے مزید کہا کہ مسلم لیگ (ن) کے اندر گھمسان کی جنگ جاری ہے اور اصل حقائق جلد سامنے آنے والے ہیں۔شہباز شریف کرپشن کی بارات کے ساتھ ضرور پیشیاں بھگتیں لیکن عوام کواپنے کارناموںسے بھی آگاہ کریں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں