اسپیکر بلوچستان اسمبلی اپنے طلب کردہ اجلاس میں انتظار ہی کرتے رہ گئے

اسپیکر بلوچستان اسمبلی کے بلائے گئے اجلاس میں اپوزیشن جماعتوں کے پارلیمانی رہنما شریک نہیں ہوئے، اسپیکر بلوچستان اسمبلی اپنے طلب کردہ اجلاس میں انتظار ہی کرتے رہ گئے۔

اجلاس میں شرکت کے لیے پی ٹی آئی کے پارلیمانی رہنما یار محمد رند کی اسمبلی آمد ہوئی، پی ٹی آئی کے ڈپٹی پارلیمانی رہنما نصیب اللہ مری بھی اسمبلی پہنچے، جبکہ سردار یار محمد رند کچھ دیر انتظار کے بعد اسمبلی سے روانہ ہوگئے۔

حکومت میں شامل دیگر جماعتوں کے پارلیمانی رہنماؤں کی بھی اجلاس میں عدم شرکت رہی۔

 اسپیکر عبدالقدوس بزنجو ڈھائی گھنٹے انتظار کے بعد اسمبلی سے روانہ ہوگئے، اسپیکر نے آج 3 بجے پارلیمانی جماعتوں کے رہنماؤں کا اجلاس طلب کیا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں