شادی کی تقریب میں ویٹر قتل، مقدمہ درج

حیدر آباد: شادی کی تقریب میں ویٹر قتل، مقدمہ درج

حیدر آباد کی ڈی پلائی میمن کالونی میں گزشتہ رات شادی کی تقریب میں ویٹر قتل ہوگیا۔

پولیس نے مقتول کی شناخت ٹھارو شورو کے نام سے کی ہے، جس کے کزن کی مدعیت میں 4 ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔

ایف آئی آر کے متن میں مقتول کے کزن نے درج کروایا کہ میزبان شاہ محمد شاہ نے میرے کزن کو تقریب کے اختتام پر کہا کہ دوبارہ کھانا لگاؤ۔

متن کے مطابق مقتول ٹھارو شورو نے میزبان کو جواب دیا کہ وقت ختم ہوگیا ہے، اب ٹیبل نہیں لگائی جاسکتی ہے۔

ایف آئی آر کے متن میں کہا گیا کہ ٹھارو شورو کے انکار پر ملزمان نے لاتوں اور گھونسو ں سے تشدد کر کے اُسے قتل کردیا۔

پولیس حکام کے مطابق ویٹر کے قتل میں نامزد ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جارہے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں