آج خیبر پختون خوا میں کورونا وائرس سے 8 افراد انتقال کر گئے

آج خیبر پختون خوا میں کورونا وائرس سے 8 افراد انتقال کر گئے

خیبر پختون خوا میں 24 گھنٹوں میں کورونا وائرس سے 8 افراد انتقال کر گئے۔ صوبائی محکمہ صحت کے مطابق خیبر پختون خوا میں کورونا سے جاں بحق افراد کی تعداد 4 ہزار 224 ہوگئی ہے۔ 

محکمہ صحت نے بتایا کہ صوبے میں 24 گھنٹوں میں کورونا کے 197 نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔ جس کے بعد خیبر پختون خوا میں کورونا کیسز کی مجموعی تعداد 1 لاکھ 36 ہزار 74ہوگئی ہے۔ 

محکمہ صحت نے کہا کہ خیبر پختون خوا میں 24 گھنٹوں میں کورونا کے 187 مریض صحت یاب ہوئے جس کے بعد صوبے میں کورونا سے صحت یاب افراد کی تعداد 1 لاکھ 28 ہزار 242 ہوگئی ہے۔ 

محکمہ صحت نے بتایا کہ پشاور میں 24 گھنٹوں کے دوران کورونا سے 3 افراد جاں بحق ہوگئے، اس طرح شہر میں کورونا سے جاں بحق افراد کی تعداد 2067 ہوگئی ہے۔ 

محکمہ صحت کے مطابق پشاور میں کورونا سے 24 گھنٹوں کے دوران مزید67 افراد متاثر ہوئے، جبکہ شہر میں کورونا کیسز کی تعداد 49 ہزار 783 ہوگئی ہے۔

محکمہ صحت نے کہا کہ خیبر پختون خوا میں 24 گھنٹوں میں کورونا کے 9 ہزار 250 ٹیسٹ کیے گئے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں