لاہور میں ایم پی اے جگنو محسن کی گاڑی پر حملہ

لاہور میں ایم پی اے جگنو محسن کی گاڑی پر حملہ

لاہور میں پنجاب اسمبلی کی رکن جگنو محسن کی گاڑی پر حملے کا مقدمہ نامزد ملزم یاسین اور 6 نامعلوم افراد کے خلاف درج کرلیا گیا۔

پولیس نے گاڑی پر حملے کے الزام میں 2 ملزمان کو گرفتار بھی کرلیا ہے۔

ایف آئی آر کے مطابق حجرہ موڑ پر 2 مسلح اور 2 لاٹھیوں سے لیس افراد نے حملہ کیا اور گاڑی پر گولی بھی چلائی جو گاڑی کو نہ لگی۔

ایف آئی آر میں کہا گیا ہے کہ ایک شخص نے لاٹھی مار کر گاڑی کا شیشہ بھی توڑ دیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں